بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

کتنی آمدن پر کتنا ٹیکس؟ تاجروں کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

تاجر دوست اسکیم میں ریٹیلرز کو رجسٹر کرنے کے معاملے پر ایف بی آر نے 42 شہروں کا ویلیو ایشن ٹیبل تاجرتنظیموں سے شیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہر شہر کے تاجروں کی آمدن کے مطابق ٹیکس تجویز کر دیا گیا۔ تاجروں کو 6 لاکھ روپے آمدن پر 1200 روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

دس لاکھ روپے تک کی آمدن پر 60ہزار روپے ٹیکس اور 13 لاکھ 50 ہزار روپے آمدنی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

اسی طرح 18 لاکھ 33 ہزار روپے آمدنی پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس اور  22 لاکھ 33 ہزار روپے آمدن پر 3لاکھ 60ہزار روپےٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی تاجروں کو ماہانہ اقساط میں بھی ٹیکس ادائیگی کی سہولت کی پیشکش کی گئی ہے۔ جمعہ کو تمام ریجینل ٹیکس آفس میں ویلیو ایشن ٹیبل پر مذاکرات بھی ہوں گے اور تاجروں کی مشاورت کے بعد ایف بی آر ایس آر او جاری کرے گا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں