ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

ایف بی آر کا جدید آڈٹ پروگرام : 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے اے آئی پراسس میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف بی آر نے تاریخ کے سب سے بڑا اور جدید آڈٹ پروگرام میں سترلاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پراسس میں شامل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال میں انکم ٹیکس گوشواروں کے تاریخ ساز اور بڑے پیمانے پر آڈٹ پروگرام کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 70 سے 80 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے آرٹیفشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے آڈٹ کیے جائیں گے تاکہ کم ٹیکس دینے والے کاروباری افراد اور دیگر مشکوک ٹیکس گوشواروں کی نشاندہی کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان لینڈ ریونیو کے 8 ہزار افسران اور اہلکار اور 4 ہزار آڈیٹرز اس آڈٹ میں حصہ لیں گے، مائیکروسافٹ ایکسل کے فلٹرز اور فارمولے کے ذریعے گوشواروں کی ابتدائی جانچ کی جائے گی، جبکہ AI اور دیگر ڈیجیٹلائزیشن ٹولز بھی آڈٹ میں مدد فراہم کریں گے۔

آڈٹ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلا مرحلے میں کمرشل اور انڈسٹریل انکم ٹیکس گوشوارے ، دوسرا مرحلے میں سنگل اونر کمپنیوں سمیت دیگر رجسٹرڈ کمپنیاں اور تیسرا مرحلے میں انفرادی شخصیات اور تنخواہ دار طبقے کے گوشوارے کا آڈٹ کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے، دولت چھپانے، بے نامی یا کسی اور کے نام پر اثاثے رکھنے، یا غیر ضروری اور غیر متعلقہ معلومات دینے پر کارروائی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا آمدنی کو بھی ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ٹیکس دینے والے کاروباری افراد کا آڈٹ اس سال اولین ترجیح ہوگا۔ اس تاریخی آڈٹ پروگرام کا مقصد ٹیکس چوری کے تمام پہلوؤں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں