اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال یکم اکتوبر سے سوشل میڈیا پر دکھاوا کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا پر اپنی پر تعیش زندگی اور دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے جدید ترین حکمتِ عملی تیار کر لی، ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں، بنگلوں، برانڈڈ کپڑوں اور شادیوں میں لاکھوں روپے اڑانے والے لیکن ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے امرا کے خلاف یکم اکتوبر سے ملک گیر کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یکم جولائی سے 30 ستمبر تک ایف بی آر کی خصوصی ٹیمیں سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل کی سخت مانیٹرنگ کریں گی اور خصوصی ٹیم کی مدد سے اہم ڈیٹا حاصل کرے گا۔
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے لیکن گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور سوشل میڈیا پر اپنی دولت دکھانے والے گوشوارہ جمع نہ کرانے پر ٹیکس حکام کے نوٹس بھجیں گے۔
سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں، مہنگے موٹر سائیکل، مہنگی کشتیوں ، مہنگے بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز ، مہنگے کپڑوں، مہنگی جیولری اور مہنگی گھڑیوں کی نمائش کرنے نان فائلرز کے خلاف ایکشن ہوگا، ذرائع
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات ، قوالی اور دیگر محافل ، موسیقی اور رقص کی تقاریب میں نوٹ نچھاور کرنے والوں نان فائلرز بھی ایکشن کی زد میں آئیں گے، ذرائع
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دکھاوا کرنے والے ان افراد کی اصل شناخت کے لیے نادرا نے بھرپور معاونت کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے کے اخراجات، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ اور بیرون ملک سفر کی تمام تفصیلات حاصل ہوچکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے لیکن گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا، مہنگے ہوٹلز میں کھانوں کی نمائش کرنے والے گوشوارہ جمع نہ کرانے پر زد میں آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے پاس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری مہلت 30 ستمبر ہے،انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔


