جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

نان فائلرز ہوشیار ہوجائیں! ایف بی آر کا بڑا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے اہم ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے لیکن گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، گوشوارہ جمع نہ کرانے پر ٹیکس حکام کے ریڈار میں آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، کشتیوں، بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز، کپڑوں، جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار میں آ گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر قوالی اور دیگر محافل میں نوٹ نچھاور کرنے والے نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ تقاریب میں نوٹ نچھاور کرنے والے نان فائلرز نوٹسز کا سامنا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کے خلاف کارروائیوں کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں