پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ایف بی آر کا پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن ثمرات دکھانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف پے در پے ایکشن ثمرات دکھانے لگا اور قانونی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور اسمگلنگ میں نمایاں کمی کے نتیجے میں قانونی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے حکومت کو پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں اربوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ غیرقانونی پیٹرول کی اسمگلنگ میں کمی کے باعث حکومت کے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں 284 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ایف بی آر نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہزار 442 غیرقانونی پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جولائی سے دسمبر کے دوران پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 828 ارب روپے وصول کیے گئے اور کسٹمز انفورسمنٹ کی مؤثر کارروائیوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں واضح کمی آئی ہے۔

حکام کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام سے 146 ارب روپے مالیت کے اضافی ایندھن کی قانونی سپلائی ممکن ہوئی، جبکہ قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 138 ارب روپے اضافی ریونیو جمع ہوا۔

ایف بی آر کسٹمز نے جولائی تا دسمبر ملک بھر میں ایک ہزار 576 غیرقانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی، جن میں سے ایف بی آر کی سفارش پر ایک ہزار 442 پمپس کو سیل کیا گیا۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ ایندھن کی نقل و حمل پر سخت نگرانی جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقوں اور ملک بھر میں اسمگلنگ کے راستوں کو بند کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔ ایف بی آر اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں