ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی حیثیت کا تعین 2024 میں جمع کرائےگئے گوشواروں کی بنیاد پر ہو گا۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان کی بڑی تعداد کو غیرفعال قرار دینے کی رپورٹس بےبنیاد ہیں مقررہ وقت میں توسیع کی درخواست دینے والے ایکٹیوٹیکس دہندگان کی فہرست میں ہی ہیں۔
ایف بی آر نے واضح کیا کہ 2025 کیلئے ایکٹیوٹیکس دہندگان کی فہرست ٹیکس سال 2024 میں کرائے گئے گوشواروں پر مبنی ہو گی، ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں 15نومبر تک ٹیکس سال 2025 کے تمام نئے فائلرز بھی شامل ہوں گے، توسیع کی درخواست جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو 15دن کی توسیع دے دی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس قواعد میں حالیہ ترامیم کے بعد گوشواروں کو دستی طور پر جمع کرانے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے، گزشتہ سال گوشوارے دستی جمع کرانے والوں کو ای فائلنگ کیلئے ایک ماہ کی سہولت دے رہے ہیں، گوشوارے جمع نہ کرانے والے 15 نومبر تک آن لائن سسٹم سے توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔


