بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

ودہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کونسل کی رائے سے اختلاف ہے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلر پر لگایا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے، دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہئیں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگر کے مریضوں کو بھی ہدایت کی کہ اب وہ سور کے اجزا والی انسولین کے استعمال سے پرہیز کریں، کیونکہ مکمل حلال اجزا والی انسولین اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

کونسل نے یہ رائے بھی دی ہے کہ مخصوص شرائط کے تحت انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے ادارے قائم کیے جاسکتے ہیں، مگر مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ مقدس کلمات کے تحریروں والے بینرز، جھنڈیوں اور جھنڈوں کا اداب کریں اور انہیں بے حرمتی سے بچائیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو ہدایات کے لیے موبائل فون کی رنگ ٹون بھی تیار کی جائے۔ شہادت کے لیے رکھے گئے قرآن کریم کے نسخوں سے متعلق مناسب قانون سازی کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں