تازہ ترین

ایف بی آر کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں، وزیراعظم کی تعریف

فیڈرل بورڈآف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کی ہیں اور اس ‏کامیابی پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ایف بی آر نے سال کےپہلے 9ماہ میں جولائی تا مارچ 3380 ارب روپےکا ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ ‏سال کی نسبت ٹیکس وصولیوں میں10فی صداضافہ ہے۔

ایف بی آر نے مارچ میں ٹیکس وصولیاں41 فیصداضافے سے460 ارب تک پہنچ گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آرنےمارچ ‏‏2021 میں 41 فیصدکی تاریخی گروتھ حاصل کی، مارچ2021 میں460 بلین روپے اکٹھے کیے گئے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جولائی2020 سےمارچ 2021تک کلیکشن3380 بلین تک پہنچ ‏گئی، یہ کلیکشن گزشتہ سال اسی مدت کےمقابلےمیں10 فیصدزائدہے، حکومت کی پالیسیوں ‏سےوسیع البنیادمعیشت بحالی کی عکاسی کرتاہے۔

Comments

- Advertisement -