اسلام آباد: پاکستان نے افغان حکومت کے بے جا الزامات اور پاک افغان سرحد پر تین ایف سی اہلکاروں کے شہادت کے واقعے پر اپنی تشویش سےگاہ کرنے کیلئے افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی کو پاکستانی سیکیریٹری خارجہ نے طلب کیا اور پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف میڈیا مہم اور پاک افغان سرحد پر تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
سیکیریٹری خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات پراثر انداز ہو سکتے ہیں، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان کے خلاف میڈیا مہم بند کرے۔
پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا۔
پاک فوج صرف اپنے دفاع میں کارروائی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے افغان حکومت سرحد پر ایف سی اہلکاروں کی شہادت جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعمیری روابط کے لئے ذمہ دارانہ پالیسی پر کاربند رہے گا۔