تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایف سی بلوچستان کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خاران کےقریب دہشتگردوں ‏کے ٹھکانے پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا اور دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ‏اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ مارےجانےوالوں میں 2کمانڈر گل میر اور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔

‏14اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سےایف سی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے ‏میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوئے جبکہ میجر قاسم اور ‏ایف سی کاایک جوان زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیاگیا۔

Comments

- Advertisement -