ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پشاور: حملہ آور ایف سی ہیڈ کوارٹرز تک کیسے پہنچے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (25 نومبر 2025): ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر ناکام حملہ کرنے والے حملہ آور کی جائے وقوعہ تک آمد سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) حکام نے بتایا کہ پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے کی تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ ہلاک حملہ آوروں کے جسمانی اعضا کے نمونے حاصل کر لیے گئے جنہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز آئے تھے، دہشتگرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ پر خودکش دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز سے کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل کھڑی کی، ان کے پاس کلاشنکوف اور 8 سے زائد دستی بم موجود تھے، دہشتگردی میں استعمال موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔

گزشتہ روز تین دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا تھا جس میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے گزشتہ روز ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جبکہ دو مسلح حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔

متن کے مطابق دہشتگردوں کی کارروائی سے ملکی سالمیت، سکیورٹی ادارے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، جائے وقوعہ سے 27 سے زائد ہول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں