کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے علاقےلہڑی ریلو گلاب میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان ایف سی کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔
ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے1سب مشین گن،دوکلوبارود اور پراما کارڈ برآمد کرلیاگیا۔دوسری جانب سریاب اور چاندنی چوک کے علاقوں میں کارروائی کے دوران آٹھ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ادھرمچھ میں حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبہ میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ژوب کے علاقےگوال اسماعیل زئی میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود بھاری مقدارمیں قبضے میں لے لیا گیا تھا۔