site
stats
پاکستان

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا کارروائی کے نتیجے میں پانچ ایس ایم جیز،چھ دستی بم ،تین راکٹ،تین رائفلیں اور درجنوں راؤنڈز برآمد کیے گئے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز  نے کوہلو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایف اور حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اٹھائیس کلو گرام بارود،چھ راکٹ،پانچ فیوز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا۔

علاوہ ازیں  نوشکی میں حساس ادارے کی اطلاع پر ایف سی نے کلی گرانو میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، قبضے میں لئے گئے اسلحہ میں چھ بم،دوراکٹ،اور سینکڑوں راؤنڈز شامل ہیں۔

ملک بھر میں ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہیں جس میں مختلف علاقوں سے ملزمان گرفتار کیے جاتے ہیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top