ایف سی اہلکاروں کے تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور -
The news is by your side.

Advertisement

ایف سی اہلکاروں کے تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور

اسلام آباد : وزیرخزانہ نے فرنٹیئر کانسٹبلری کے اہلکاروں کی تنخواہوں و مراعات اور اسلام آباد پولیس کے عہدوں کی اپ گریڈیشن کی سمری کی منظوری دے دی، ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں کواسلام آباد پولیس کے برابر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف سی اہلکاروں کی بھی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کی سمری کی بھی منظوری دیدی ہے، ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں کو اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے برابر کیا جارہا ہے، پیکج کا اعلان امن وامان کے بہتری کیلئے ایف سی کی گرانقدر خدمات کے صلے میں کیا جارہا ہے۔

ایف سی اہلکاروں کی مدت ملازمت پینتیس سال سے بڑھا کر پینتالیس سال کی جارہی ہے،ایف سی اہلکاروں کیلئے انٹرنل سیکورٹی ڈیوٹی الاؤنس بھی منظور پولیس اور ایف سی کے پیکج کی حتمی منظوری آج وزیراعظم دیں گے۔

وزیر خزانہ نے اسلام آباد پولیس کے عہدوں کی اپ گریڈیشن اور ایف سی اہلکاروں کی بھی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔

چوہدری نثار نے بھی پولیس اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کا اعلان کیا تھا ، پولیس کانسٹیبل کا گریڈ پانچ سے بڑھا کر سات کیا جا رہا ہے، ہیڈ کانسٹیبل کا گریڈ سات سے نو اور اے ایس آئی کا گریڈ نو سے بڑھا کر گیارہ کیا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ نے ایف سی اہلکاروں کی بھی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کی سمری کی بھی منظوری دیدی ہے، ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں کو اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے برابر کیا جارہا ہے، پیکج کا اعلان امن وامان کے بہتری کیلئے ایف سی کی گرانقدر خدمات کے صلے میں کیا جارہا ہے۔

ایف سی اہلکاروں کی مدت ملازمت پینتیس سال سے بڑھا کر پینتالیس سال کی جارہی ہے،ایف سی اہلکاروں کیلئے انٹرنل سیکورٹی ڈیوٹی الاؤنس بھی منظور پولیس اور ایف سی کے پیکج کی حتمی منظوری آج وزیراعظم دیں گے۔


مزید پڑھیں : اسلام آباد دھرنا: ایف سی کی تنخواہیں‌ اور گریڈ بڑھانے کا فیصلہ


یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے ایف سی (فرنٹیر کانسٹیبلری) کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کے گریڈ بھی بڑھائیں گے۔

پہلے مرحلے میں تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں کانسٹیبل کا گریڈ بڑھا کر 5 سے 7 اور ہیڈ کانسٹیبل کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 9 کردیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں