ایف سی کا پاک افغان سرحدی علاقے ژوب میں فری میڈیکل کیمپ -
The news is by your side.

Advertisement

ایف سی کا پاک افغان سرحدی علاقے ژوب میں فری میڈیکل کیمپ

کوئٹہ: فرنٹیئرکور (ایف سی) کی جانب سے ژوب کے دوردرازاورپسماندہ پاک افغان سرحدی علاقے قمرالدین کاریزمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکورکے زیراہتمام پاک افغان سرحدی علاقے ژوب میں قمرالدین کاریز کے مقام پرفری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں ایف سی اور سول ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کریں۔

فری میڈیکل کیمپ کے منتظمین کہنا ہے کہ مختلف اوقات میں دوردرازاور پسماندہ علاقوں میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ عوام کیلئے انتہائی مفید ثابت ہورہے ہیں۔

فری میڈیکل کیمپ سے پاک افغان سرحدی علاقے قمر الدین کاریز اور گردونواح کے دیہاتوں کے عوام نے استفادہ حاصل کیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں ملک کے مستقبل نونہالوں پولیو جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لئے کوانسدادِپولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے پیش نظر آئندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں