ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی کے بلڈرز کے لیے ریلیف ! بڑی پابندی ختم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم کر دی اور کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے بلڈرز کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے بلڈرز کے لیے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

عدالت نے رہائشی پلاٹوں کی کیٹگری کمرشل میں تبدیل کرنے کی پابندی پر مبنی فیصلہ واپس لیا‌۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ پارکس، اسپتالوں، کھیل کے میدانوں اور دیگر عوامی مقامات کی کیٹگری تبدیل نہیں کی جا سکے گی۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کسی بھی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی، اگر کوئی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو متاثرہ فریق کو متعلقہ فورم یا ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔

جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا کہ ازخود نوٹس کا اختیار اب ختم ہو چکا ہے، بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس کیلئے قانون موجود ہے ، توقع ہے ٹاؤن پلاننگ کے ادارے نیک نیتی سے کام کریں گے

عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا پلاٹوں کی کیٹگری تبدیل کرنےکافیصلہ کسی ادارےکےراستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

جسٹس ارشد حسین نے کہا کہ اگر کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں مزید کہا عدالت قانون بنا نہیں سکتی صرف ان پر عمل کروا سکتی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے ان ریمارکس کے ساتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس نمٹا دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں