بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

تحریک انصاف کی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے تحریک انصاف کی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 25 نومبر کو کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

درخواست گزار سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹریبونل کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف نے پہلے یہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد معاملہ سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کر دیا گیا۔

عدالت 25 نومبر کو درخواست کی ابتدائی سماعت کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں