اسلام آباد (11 جون 2026): وفاقی آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس میں بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئینی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی زیرِ صدارت وفاقی آئینی عدالت کا فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ مکمل کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گیے اعلامیے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری
اجلاس میں عدالت کو عالمی بہترین روایات سے ہم آہنگ کرنے کا عزم اور افسران و عملے کی پیشہ ورانہ تربیت مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئینی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، عدالتی نظام میں شفافیت، جدت اور خدمات کے معیار پر زور دیا گیا اور ادارہ جاتی ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کا عزم دہرایا گیا۔


