تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کیپٹل ہل پر حملے کا خدشہ، پولیس کی نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں توسیع کی درخواست

واشنگٹن : امریکی پولیس نے کیپٹل ہل پر ایک مرتبہ پھر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں 60 روز کی توسیع کی درخواست دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل ہل پر حملے کا انتباہ جاری ہوتے ہی ایوان نمائندگان کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، آج پولیس ریفارمز بل پر بحث اور ووٹنگ ہونا تھی۔

کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ کو سنجیدگی سے لیا جاریا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کانگریس کے اطراف امریکی فوج کے ریزرو اہلکار پہلے سے موجود ہیں، پولیس نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں 60 روز کی توسیع کی درخواست دیدی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ڈی سی پولیس کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ چھ جنوری کو حملے میں پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے خدشے کے باوجود سینیٹ کا اجلاس بدستور جاری ہے، سینیٹ میں 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف بل پر ارکان کی بحث جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -