The news is by your side.

Advertisement

ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی وائرس اور ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی وائرس اور ملیریا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے گھر گھر دوالگی مچھر دانیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی وائرس اور ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، حکومت کی جانب سے کے پی، سندھ اور بلوچستان میں دوا لگی مچھردانیاں تقسیم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق 31 لاکھ مچھر دانیاں 12 مخصوص اضلاع میں تقسیم کی جائیں گی، مچھر دانیوں کی تقسیم کی مہم 13 تا 17 اکتوبر تک منعقد ہوگی، مچھردانیاں بارکھان، برنائی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، شیرانی میں تقسیم کی جائیں گی۔

باجوڑ ایجنسی، جنوبی وزیرستان، ٹانک، ڈی آئی خان میں بھی مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی، میرپورخاص، سجاول، ٹھٹھہ میں مچھردانیاں تقسیم ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ڈینگی کی علامات سے باخبر رہیں

سربراہ انسداد ملیریا ملیریا پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی کے مطابق مچھردانیوں کی مالیت ایک ارب 11 کروڑ ہے، مچھردانیاں عالمی ادارے گلوبل فنڈ نے فراہم کی ہیں، مچھر دانیوں کی تقسیم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے پی میں ڈینگی وائرس نے سینکڑوں افراد کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں