جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

فلار ملز کا اعلان: کراچی میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فلارملز کے ہڑتال کے اعلان کے بعد کراچی میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، چیئرمین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، فلار ملز نے آج شام 7بجے تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان فلارملز نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔

فلارملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر آٹے کی سپلائی روکنےکی دھمکی دے دی اور سندھ حکومت پردھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ 4 کروڑ گندم کی بوریاں سندھ میں اسٹاک کی جاچکی ہیں، سندھ سے آنے والی گندم کو بلا روک ٹوک کراچی آنے کی اجازت دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ شہرمیں مہنگا آٹے فروخت کرنے والے دکاندار اورٹریڈرز ذمہ دارہیں ، فلارملز نے کراچی میں گندم بحران کے باوجود آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ، فلارملزاب بھی128روپے فی کلو آٹا فروخت کررہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں