اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

عوامی ردعمل کا خوف، میٹر ریڈرز کا ریڈنگ کے لیے جانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شدید عوامی احتجاج کے بعد آئیسکو حکام نے پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی جب کہ میٹر ریڈرز نے ریڈنگ کیلیےجانے سے انکار کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی تا خیبر بجلی کے بلوں نے آگ لگا دی ہے اور لوگ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، مشتعل عوام بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر بل نہ بھرنے کا اعلان کر رہے ہیں غریب رو رو کر دہائی دے رہے ہیں جب کہ کچھ علاقوں میں بجلی فراہمی کے اداروں کے اہلکاروں پر تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

عوام کے اس شدید ردعمل کے پیش نظر اسلام آباد میں بجلی فراہمی کے ادارے آئیسکو نے اپنے تحفظ کے لیے پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی ہے جب کہ میٹر ریڈرز نے تشدد کے خطرے کے پیش نظر ریڈنگ کے لیے جانے سے انکار کر دیا ہے۔

میٹر ریڈنگ میں تاخیر کے باعث صارفین کے بلوں کے یونٹ بڑھنے سے بلوں کی مالیت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مشتعل عوام کا خوف، پیسکو کی اپنی تمام گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹ ہٹانے کی ہدایت

واضح رہے بجلی بلوں کے خلاف ملک گیر عوامی احتجاج کے پیش نظر ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اپنے افسران کو نقل وحرکت کم کرنے اور گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹس اتارنے کی ہدایت کر چکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں