تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فسادات کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 سال بعد 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم اس موقع پر دنگے اور فسادات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 سال بعد 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور 101 یونین کونسلز میں اپنے امیدواروں کے انتخاب کے لیے 9 لاکھ 84 ہزار 477 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے تاہم الیکشن کے موقع پر شہر اقتدار میں فسادات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فسادات اور دنگے ہوسکتے ہیں جب کہ جرائم پیشہ افراد اور غنڈوں کی مداختل کا بھی امکان ہے۔ ان اطلاعات کے بعد پورے دارالحکومت کو حساس قرار دے دیا گیا ہے اور وفاقی پولیس نے امن وامان یقینی بنانے کے لیے قواعد تشکیل دے دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ قواعد و ضوابط آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس میں طے کیے گئے ہیں جن کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امیدوار غنڈوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد پورے شہر کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پولنگ سے قبل تمام کیمروں کو فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم، جلسہ یا ریلی متعلقہ تھانے کی اجازت سے مشروط ہوگی اور کوئی امیدوار متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی اجازت کے بغیر جلسہ نہیں کرے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس افسران کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور تمام تھانیداروں کو حساس مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -