پیر, جون 8, 2026
اشتہار

عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 مئی سے 31 مئی تک ملک بھر میں سورج آگ برسائے گا اور مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ ہوگی، جہاں پارہ 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی ہولناک حد کو چھو سکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت ان بالائی علاقوں میں بھی شدید حبس اور گرمی رہے گی اور درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں سمندری ہواؤں کی بندش یا تبدیلی کے باعث شدید گرمی کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، تاہم نمی کے تناسب کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

شدید ترین ہیٹ ویو کے پیشِ نظر طبی ماہرین اور محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات اور قربانی کے دوران شہریوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ شہری عید کے دنوں میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے مکمل گریز کریں۔ خصوصاً دن کے اوقات (صبح 11 سے شام 4 بجے تک) براہِ راست سورج کی روشنی سے بچا جائے، ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے پہنے جائیں اور پانی، لسی یا او آر ایس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے تاکہ ڈی ہائیڈریشن اور ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔”

انتظامیہ نے ہسپتالوں کو بھی عید کی چھٹیوں کے دوران ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں