تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دیوقامت اژدھے نے لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں

نئی دہلی: بھارت میں 8 فٹ لمبے اژدھے نے ‘آٹو مارکیٹ’ میں کام کرنے والے ملازمین کو بھاگنے پر مجبور کردیا، محکمہ جنگلات نے گھنٹوں کی کوششوں کے بعد سانپ کو قابو کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانا میں قائم آٹو مارکیٹ(گاڑیوں کی خریدوفروخت کا مرکز) میں پیش آیا جہاں کام کرنے والے ملازمین کار میں سانپ کو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور بھاگ نکلے۔

8-Foot Long Python Rescued From Back Of Car In Haryana

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سے سانپ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی، بعد ازاں متعلقہ ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اژدھے کو قابو کرلیا۔

عملے کا کہنا ہے کہ سانپ کا وزن تقریباً 30 کلو ہے جسے حفاظت میں لے لیا گیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، ملازمین نے فوری طور پر ہمیں اطلاع دی۔

خیال رہے کہ مذکورہ سانپ کو چڑیا گھر میں چھوڑ دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -