تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

متنازع بھارتی قانون کے خلاف احتجاج کرکٹ کے میدان تک پہنچ گیا

ممبئی: متنازع بھارتی شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرکٹ کے میدان تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سفید ٹی شرٹ پہنے اور پرچم تھامے نوجوانوں نے مودی سرکار کے متنازع قانون کے خلاف نعرے بازی کی۔

ممبئی کے گراؤنڈ میں تماشائیوں نے ٹی شرٹس پر نو سی اے اے، نو این سی آر اور نو این پی آر لکھا تھا، انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود مظاہرین بعض نہ آئے اور احتجاج جاری رکھا۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔

متنازع شہریت قانون کے خلاف بھارت میں ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، بھارتی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ چلنے والے انتہا پسند ہندوؤں نے متنازع شہریت قانون پر احتجاج کرنے والی خواتین کو گھر بدر کردیا تھا۔

ریلی کے ساتھ آئے شرکا نے خواتین کے گھر کا گھیراؤ کیا، انہیں لغویات بکیں اور پھر گھر سے باہر نکال کر کھڑا کردیا، احتجاج کرنے والوں میں مالک مکان بھی شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -