تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا کے ڈر سے بھارتی جوڑے نے موت کو گلے لگالیا

نئی دہلی : بھارت میں عمر رسیدہ جوڑے نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں عالمی وبا کوویڈ نائنٹین سے خوفزدہ ہوکر خودکشی کرنے کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے، بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک معمر جوڑے نے بھی کرونا میں مبتلا ہونے کے شبے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی جوڑے کو کئی روز سے بخار تھا جس کے باعث انہیں شبہ ہوا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تو ان کی اسپتال میں موت بھی ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے سافٹ ڈرنک میں زہر ملا کر پی لیا۔

مذکورہ جوڑے ( 65 سالہ ای وینکٹیشور اور اس کی بیوی 60 سالہ وینکٹ لکشمی) نے اپنے آخری خط میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو کرونا وائرس سے بچانے کےلیے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو طبی جانچ پڑتال کےلیے اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 54 ہزار سات سو چھتیس نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تاہم اس دوران پہلی مرتبہ 51 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

بھارت کی چار بڑی ریاستوں مہاراشٹرا ، تامل ناڈو ، دہلی اور آندھرا پردیش میں کورونا کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -