بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

فزکس کا پرچہ خراب ہونے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 17 سالہ طالب علم نے فزکس کا پرچہ خراب ہونے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بداون میں بارہویں جماعت کے 17 سالہ طالب علم نے فزکس کا پرچہ اچھا نہ ہونے پر زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ طالب علم کی شناخت راگھو پاٹھک ولد بھاسکر پاٹھک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ طالب علم کے والد کسان ہیں۔

- Advertisement -

طالب علم کے والد کا کہنا ہے کہ ’بیٹا ہونہار طالب علم تھا اور کسی اچھے کالج میں داخلہ لینا چاہتا تھا لیکن بدھ کو امتحان دینے کے بعد واپس آیا تو پریشان تھا۔‘

والد کا بتانا ہے کہ ’بیٹے کو تسلی دی اور نصیحت کی کہ وہ اپنے نمبرز کی فکر نہ کرے لیکن وہ پریشان رہا اور خود کو کمرے تک محدود کرلیا جب شام کو دیکھا تو کمرے میں بیٹا بیہوش ملا اور قریب ہی زہریلی دوا کی بوتل موجود تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کو پہلے نجی اسپتال لے کر گئے جہاں اس کی حالت بہتر نہ ہوسکی اس کے بعد سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق راگھو پاٹھک بدایوں کے ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم تھا یکم مارچ کو اس نے فزکس کا امتحان دیا لیکن پیپر خراب ہونے پر پریشان تھا۔

ایس ایچ او سنجیو شکلا کا کہنا ہے کہ طالب علم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں