کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
امریکا ایران جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ امیر خان کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی محدود کر دی تمام پیٹرول پمپس پر ایلوکیشن عائد ہونے کے باعث سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔
وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن طارق حسن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
Petrol shortage fears grow in Pakistan, including Karachi
ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو ماہانہ اوسط فروخت کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی دی جارہی ہے، کسی بھی ڈیلر کی اضافی طلب پوری نہیں کی جارہی عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتے ہی ڈیلرز شور مچانا شروع کردیتے ہیں جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہو، ڈیلرز مصنوعات کی خریداری کم کر دیتے ہیں۔


