بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سعودی طالبات کا کارنامہ، سمندری کچرے سے خوبصورت مجسمہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں طالبات نے سمندری کچرے کو خوبصورت مجسمے میں ڈھال کر بحیرہ احمر کو کچرے سے پاک کرنے کی مہم شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جامعہ عفت سے تعلق رکھنے والی طالبات نے سمندر کی صفائی سے متعلق ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ڈیڑھ سو کے قریب طالبات نے شرکت کی۔

طالبات کی جانب سے ‘بحیرہ احمر ایک خزانہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے’ کے عنوان سے مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت طالبات نے سمندری کچرے کو جمع کرکے مجسمہ بنا ڈالا۔

- Advertisement -

طالبات کی جانب سے جاری مہم میں شہریوں کو سمندری کچرے کو جدید طریقے سے صاف کرنے کی ترغیب دلائی جارہی ہے۔

طالبات نے اپنی مہم کے تحت شہریوں میں یہ شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی کہ طالبات معاشرے میں رائج غلط طور طریقوں اور روایت کی اصلاح کےلیے اہم کردار کرسکتی ہیں۔

عفت یونیورسٹی کی سربراہ ڈاکٹر ھیفا نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ معاشرے میں ماحولیاتی آگہی کو فروغ دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیوں کہ کسی بھی معاشرے کا معیار بلند کرنے کے لیے ماحولیاتی آگہی اور اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں