تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘حج اسمارٹ کارڈ’ کی خصوصیات جان لیں

ریاض: سعودی عرب نے امسال فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی طور پر حج اسمارٹ کارڈ(شعائر) کا اجرا کیا ہے اور اب اس کی خصوصیات بھی بتا دیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات و مزدلفہ) میں خود کار آلات نصب کیے گئے ہیں جہاں حج اسمارٹ کارڈ کی ریڈنگ ہوگی اور مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ‘شعائر’ کئی خوبیوں اور خصوصیات سے آراستہ ہے، اس میں حجاج کی نجی اور رہائش سے متعلق معلومات بھی درج ہیں۔

اسمارٹ کارڈ کے ذریعے حجاج کرام منیٰ، مزدلفہ یا عرفات میں اپنے رہائشی کیمپ کا پتا لگا سکیں گے، کارڈ ہونے کی صورت میں کسی مقام پر روک ٹوک نہیں ہوگی۔

اسی ضمن میں سیکریٹری حج و عمرہ ڈاکٹر عمرو المداح نے بتایا کہ حج اسمارٹ کارڈ حجاج کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا، انہیں کہاں جانا ہے، کہاں رکنا ہے، سفر کا وقت کب ہے، رہائش کہاں اختیار کرنی ہے سمیت کھانے پینے سے لے کر کسی بھی وارننگ سے بھی حجاج آگاہ رہ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج کا سفر کیسا رہا، کیا کچھ اچھا رہا کیا اور برا لگا، یہ اور ان جیسے دیگر سوالات بھی حاجی اپنے سفر کے اختتام پر اسمارٹ کارڈ کے تحت متعلقہ حکام تک پہنچا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حج کے لیے جاری کارڈ میں حاجی کی صحت معلومات، قافلوں کے چارٹ اور اپنا حج پروگرام بھی درج کرسکے گا، جبکہ اسمارٹ گیٹ کے ذریعے داخلہ بھی اسی کارڈ سے ملے گا۔

Comments

- Advertisement -