اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

وفاقی تعلیمی بورڈ نے پرانا نصاب ختم کرکے نیا نصاب جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے پرانا نصاب ختم کرکے نیا نصاب جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ سے منسلک میٹرک، انٹر کے لیے نیا نصاب فوری نافذ ہوگا۔

تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیا نصاب بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کرکے نافذ کریں۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ نیا نصاب جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، نیا نصاب فیڈرل بورڈ سے منسلک ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نافذ ہوگا۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم کی چھٹی جماعت سے آئی ٹی کو نصاب کاحصہ بنانے کیلئے حکمت عملی بنانیکی ہدایت

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ ترجیح ہے، صوبوں کیساتھ ملکرآئی ٹی کی معیاری، یکساں تعلیم و تربیت پر کام کیا جائےگا۔

وزیراعظم نے چھٹی جماعت سےآئی ٹی مضمون کونصاب کاحصہ بنانے کیلئے حکمت عملی بنانے اور اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان میں آئی ٹی کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر آئی ٹی کی تعلیم پر کام کیا جائے، تربیتی پروگرامز کا معیار ایسا ہونا چاہیے کہ تربیت لینے والوں کو اچھی ملازمت مل سکے۔

 اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد کے اسکولوں میں انٹرنیٹ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں