ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

31 مارچ کو شروع ہونے والے میٹرک امتحانات ملتوی کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فیڈرل بورڈ نے 4 ممالک میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے، میٹرک کے امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہونا تھے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر چار ممالک میں میٹرک (کلاس دہم) کے امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ جن ممالک میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ان ممالک میں میٹرک کے امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہونا تھے، تاہم علاقائی سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں فی الحال روک دیا گیا ہے۔

Entertainment News from Pakistan and World

فیڈرل بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان حالات سازگار ہونے پر کیا جائے گا اور طلبہ اور والدین کو نئے شیڈول کے بارے میں وقت سے پہلے آگاہ کر دیا جائے گا، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز کل 26 مارچ سے ہو رہا ہے۔

پرائیویٹ طلبہ متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس سے اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پنجاب میں امتحانات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں