بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

وفاقی بجٹ 2020-2021، صوبائی حکومت کی وزیر اعظم کو مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے آئندہ مالی سال 2020-2021 کے لیے 72 کھرب 94 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گیارہ فیصد کم ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ عوام کو دوست قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام بجٹ پیش کیا، اس پسے ہوئے طبقے سمیت ہر شعبے کو ریلیف دیا گیا ہے۔

ترجمان مسرت چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بجٹ پیش کرنے میں وفاقی حکومت کی پیروی کرے گی۔

مالی سال 2020-2021: 72 کھرب 94 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ پیش، عوام کے لیے ریلیف

واضح رہے کہ حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران کہا بتایا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت نے تجارتی خسارہ 31 فیصد کمی کی، 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 21 فیصد کمی کی گئی، تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15 ارب ڈالر رہ گیا، ایف بی آر کے ریونیو میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں