پیر, جون 8, 2026
اشتہار

وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی سفارش، وزیراعظم کو تجویز بھیج دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی بجٹ 2026-27 بروز بدھ 10جون کو پیش کرنے کی متفقہ سفارش پر وزیراعظم کو تجویز بھجوا دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پیپلز پارٹی قیادت سے مشاورتی ملاقات ہوئی جس میں اخراجات، ترقیاتی منصوبوں اور پی ایس ڈی پی کی ترجیحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دفتر نائب وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں مالیاتی استحکام، عوامی فلاح، ترقیاتی اقدامات اور جامع معاشی نمو پر تبادلہ خیال ہوا اور بجٹ 2026-27 میں عوامی فلاح اور پائیدار اقتصادی ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔

بجٹ سے قبل ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوید قمر، شیری رحمان ،سلیم مانڈوی والا سمیت پی پی رہنما شریک ہوئے جب کہ بجٹ سے قبل مشاورتی عمل میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دفتر نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اجلاس میں آئندہ مالی سال کی معاشی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں