تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول بحران تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد کو منظور کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ، کمیشن کےممبران اورسربراہ کاتعین جلد کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کےذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا۔

وفاقی کابینہ نے گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی ، چینی کے معاملے پروزیراعظم کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی بحران ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف جلدکارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف چھاپے مارےجائیں گے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو میڈیاہاؤسز کے بقایاجات سے متعلق اور معاشرتی اعشاریوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور یوروفائیوڈیزل اورپٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آیا۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکمران خود ملوث نہ ہوں تو کرپٹ عناصر معاشرے میں پنپ نہیں سکتے۔

Comments

- Advertisement -