The news is by your side.

Advertisement

آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ بھی دے چکی ہے، مراد علی شاہ

گھوٹکی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کرنا کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے اور وفاقی کابینہ نے بھی اس کی منظوری دی ہے۔

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کاوزیراعلیٰ ہوں اس لیےکسی امپائرکونہیں جانتا، سیاسی صورتحال چایئے جیسی بھی ہو عدلیہ سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کرنا کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے اور آئی جی کی تبدیلی کے لیے وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق نے بروقت شوگر کی برآمدات نہ کر کے بحران پیدا کیا جبکہ صوبائی حکومت نے پوری کوشش کی کہ سبسڈی دی جائے۔ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شوگر برآمدات کی اجازت دی جائے تاکہ گنے کے کاشت کاروں کا بحران حل ہوسکے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں