منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم آذربائیجان کے شہر باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ سمیت دیگر وزرا شریک ہیں جبکہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور وزیر قانون کابینہ کو ترمیم سے متعلق بریفنگ دی۔

ترمیم کے مسودے کی منظوری کے بعد آج ہی سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترامیم کے کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے حکومت نے پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہیں چھیڑا جائے گا تاہم بیشتر نکات پر اتفاق ہوچکا ہے جبکہ چند شقوں پر مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے، جہاں یہ آئینی ترمیم بطور ضمنی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں