تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وفاقی کابینہ نے 16 مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی

اسلام‌آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس مین 16 مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں 16 مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان کو دورہ ایران پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، 900 کلومیٹر طویل پاک۔ایران سرحد پر سیکورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے، وزارتِ داخلہ اور ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد کمی کے تناسب سے کرائیوں اور اشیاء ضروریہ و خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ”روڈ ٹو مکہ“ منصوبے سے پاکستانی عازمین حج کو حج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

اجلاس میں راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -