وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہ دار طبقے نے خزانے میں 400 ارب روپے دیے، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، تنخواہ دار طبقے نے بوجھ اٹھایا سوال ہے دولت مند طبقے نے کتنا بوجھ اٹھایا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں پاکستان ایسے پوائنٹ پر کھڑا ہے جہاں ٹیک آف کرنا ہے، معاشی استحکام باعث اطمینان ہے، مہنگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا، ایکسپورٹ بڑھی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ پڑھیں: مہنگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا، ایکسپورٹ بڑھی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے اب ہم نے معاشی گروتھ میں آگے بڑھنا ہے، معاشی میدان میں آگے نکلنا ہے اور مخالفین کو پیچھے چھوڑنا ہے، سب نے مل کر آگے بڑھنا ہوگا، پوری قوم متحعد ہے ایسا موقع صدیوں میں ملتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری پر وزیر خزانہ، ان کی ٹیم، مختلف وزارتوں، سیکریٹریز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، واٹر اسٹوریج ایشو پر کام تیز کرنے کے لیے کمیٹی نے بڑی محنت کی ہے، پانی کے مسئلے پر نائب وزیراعظم، وزرا اور سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔