تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وفاقی کابینہ کا ‘پی ٹی آئی لانگ مارچ’ کو روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیرداخلہ کابینہ فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ اور اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کوروکنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیرداخلہ کابینہ فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ” حقیقی آزادی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گااور اسلام آباد کے داخلی ،خارجی راستے سیل کئےجائیں گے۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آنے والے حقیقی آزادی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت کا منصوبہ سامنے آیا تھا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی اتنی بڑی تعداد کو پورا کرنے کیلیے حکومت نے دیگر صوبوں سے بھی نفری طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے 2 ہزار سے زائد فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار طلب کیے ہیں اس کے علاوہ 8 ہزار پنجاب کانسٹیبلری، 2 ہزار اینٹی رائٹ اہلکار، سندھ سے 2 ہزارپولیس اہلکارطلب کیے گئے ہیں۔

دھرنے کے شرکا سے نمٹنے کےلیے 4 ہزار رینجرز اہلکاروں سمیت 500 خواتین اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ مختلف صوبوں سے 100 قیدی وینز بھی منگوائی گئی ہیں جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی منگوائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -