ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب، بجٹ تجاویز اور تنخواہوں میں اضافے کی منظوری متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ تجاویز 27-2026 کی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج دوپہر 2 بجے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

اس اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی حتمی تجاویز اور دستاویزات کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا حتمی فیصلہ بھی اسی کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، جہاں ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کی تجویز کی توثیق متوقع ہے۔

وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق وفاقی بجٹ آج سہ پہر 3 بجے قومی اسمبلی اور شام 5 بجے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ تقریر کریں گے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور تمام اتحادی جماعتیں بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گی، جبکہ انہوں نے اپوزیشن پر بھی زور دیا کہ وہ ملکی مفاد میں مثبت جمہوری کردار ادا کرے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی توقع ہے اور سپر ٹیکس میں بھی کمی کا امکان ہے، تاہم کارپوریٹ انکم ٹیکس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ میک اپ کا سامان، سرخی پاؤڈر، مسکارا، شیمپو اور صابن پر ڈیوٹی کم ہونے سے یہ اشیاء سستی ہونے کا امکان ہے جبکہ الیکٹرک وہیکل، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہو سکتی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی کو ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں