تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وفاقی وزرا حکومتی خرچے پر بیرونِ ملک علاج نہیں کراسکیں گے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، اسحاق ڈار، حسن اورحسین نواز اشتہاری ملزمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل خود سے شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے تمام ارکان کوماضی میں دی گئی بیرون ملک علاج کی سہولت واپس لےلی گئی ہے ، اب کوئی بھی کابینہ کا رکن سرکاری خرچ پربیرون ملک علاج نہیں کراسکے گا۔ وزیراعظم کی 88 گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری حکام کے غیرملکی دوروں کومحدودکرنےکافیصلہ کیاگیاہے، سرکاری حکام سرکاری خرچ پربیرون ملک دورےنہیں کریں گے، کابینہ ارکان کےپاس ایک ایک گاڑی ہوگی۔

فواد چوھری کا کہنا تھا کہ حکومت کی اربوں روپےکی پراپرٹی سےمتعلق دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں،ایک کمیٹی کی سربراہی شفقت محمودکریں گے جو کہ کمیٹی پاکستانیوں کےغیرقانونی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرے گی، جبکہ دوسری کمیٹی اسد عمر کے زیرنگرانی کام کرے گی،ایسی پراپرٹی جوتاریخی اہمیت کی حامل ہےاس کی ساکھ کومجروح نہیں کیاجائے گا۔سرکاری پراپرٹی سےمتعلق ایک لائحہ عمل بنائیں گے۔جن صوبوں میں ہماری حکومت ہےوہاں عوام کی سہولت کے لئےپالیسی پرعملدرآمدکرائیں گے۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئندہ3ماہ تک کوئی غیرملکی دورہ کرنےکاارادہ نہیں رکھتے، تاہم وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کچھ ممالک کےاہم دورےکریں گے۔ریاست کےتعلقات ریاست کےساتھ ہوتےہیں ،وزیراعظم نےتعلقات شخصیات نہیں ریاست کےرکھنےکی بات کی۔نوازشریف کی خارجہ پالیسی فردکےساتھ تعلقات کی تھی۔کشمیرسمیت تمام معاملات پرمذاکرات کے لیے ہروقت تیارہیں۔

شریف خاندان سے متعلق لیے گئے فیصلوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف،مریم نوازکےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں گے۔اسحاق ڈار،حسن اورحسین نوازملک سےفراراوراشتہاری ہیں،تینوں فرارافرادکوواپس لانےکیلئےاقدامات کیےجائیں گے، وزارت داخلہ کوحکم دیاگیاہے کہ تینوں مفرورافرادکوواپس لایاجائے۔ علاوہ ازیں ایون فیلڈکی واپسی کیلئےبرطانوی حکومت سےرابطہ کیاجائےگا، ایون فیلڈپراپرٹیزپاکستان کااثاثہ ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ اجلاس میں دیامیراوربھاشاڈیم سےمتعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن خاتمہ ہماری حکومت کی اہم ترجیح ہے،احتساب کے لیےایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس کامقصد ہےبیرون ملک غیرقانونی اثاثوں کی واپسی کی جائے۔

نوا زشریف کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے دوران اپنے اخراجات خود ادا کرنے کے دعوے پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےکہاچیک سےوزیراعظم ہاؤس کاخرچہ دیتےتھے،انکم ٹیکس گوشوارےدیکھ لیں توشایدنوازشریف غلط بیانی کررہےہیں۔

ڈاکٹرعشرت حسین کی زیرنگرانی ایک ڈویژن بنایاگیاہے جو کہ کفایت شعاری سےمتعلق اقدامات تجویزکرے گا، یہ قدم عوامی پیسے کا غیر ضروری ضیاع روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -