اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اٹھارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کا 18نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈینیشن کی تعینات ایجنڈے میں شامل ہے۔
ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کا معاملہ جبکہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈینشن تعینات کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس
خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔