تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدرمیں 47 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نےعہدوں کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ وفاقی کابینہ میں احسن اقبال وزیرداخلہ، خواجہ محمد آصف وزیرخارجہ، اسحاق ڈار وزیرخزانہ، خرم دستگیر وزیردفاع، خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے، مشاہداللہ وزیرماحولیات،عبد القادر بلوچ وزیر سیفران، سائرہ افضل تارڑوزیرصحت، بلیغ الرحمان وزیرتعلیم، پرویزملک وزیرتجارت، طارق فضل چودھری وزیرکیڈ ہیں۔

میرحاصل بزنجو پورٹ اینڈشپنگ کے وزیر،سرداریوسف مذہبی امورکےوزیر، زاہد حامد وزیر قانون، شیخ آفتاب پالیمانی امور کے وزیر،اویس لغاری سائنس وٹیکنالوجی کےوزیر،سینیٹرصلاح الدین ترمزی کو اینٹی نارکوٹکس کے وزیربنایا گیا ہے۔

وزیرمملکت،پٹرولیم اورپاورکوملا کرنئی وزارت توانائی بنادی گئی جس کےوزیرعابد شیرعلی ہوں گےجبکہ پلاننگ ڈویژن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےماتحت رہے گا۔

وزرائے مملکت میں طلال چودھری وزیرمملکت داخلہ، مریم اورنگزیب انچارج وزیرمملکت برائے اطلاعات،عثمان ابراہیم وزیرمملکت برائے قانون، ڈاکٹردرشن لعل وزیرمملکت برائے بین الصوبائی رابطہ ہیں۔

فاٹا سےاکرام خان وزیرمملکت برائےسیفران ،سید جاوید علی شاہ کو وزیرمملکت آبی ذرائع محسن شاہ نوازرانجھا، عبدالرحمان کانج، دانیال عزیز، جنیدانورچودھری سمیت جعفراقبال کو وزیرمملکت بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔


پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔

نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔


تمام ادارے ایک کشتی کے سوار ہیں،کشتی ڈوب جائے توسب کا نقصان ہے،شاہد خاقان عباسی


واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں 221 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اسی روز انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -