تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اہم وزارتیں خالی، وفاقی کابینہ میں مزید4سے5وزراء کی شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اگلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں مزید4سے5وزراء حلف اٹھائیں گے، میاں محمد سومرو کو بھی منانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے مزید چار سے پانچ وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا اور فضل محمد خان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض ہونے والے محمد میاں سومرو کو بھی منانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت وفاقی کابینہ میں19وفاقی وزرا اور4وزرائے مملکت ہیں جبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سمندرپار پاکستانیز اور مواصلات، وزارت امور کشمیراور نارکوٹکس کنٹرول کی وزارتوں کافیصلہ ہونا باقی ہے۔

وزارت پوسٹل سروسز اور آبی ذخائر کے قلمدان بھی اب تک کسی کو نہیں دیئےگئے جبکہ بابراعوان کے استعفےکے بعد وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان بھی خالی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا سے صدر مملکت نے حلف لے لیا

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ میں چھ وزراء کو شامل کیا گیا تھا جن میں عمر ایوب خان، علی زیدی، محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر کو وزیرِ مملکت بنایا گیا۔

میاں محمد سومرو وزیر مملکت بنائے جانے پر ناراض ہو گئے تھے اور حلف اٹھائے بغیر ہی کراچی روانہ ہوگئے تھے، نئے وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے وزراء کی اس وقت تک کُل تعداد 28 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -