تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بریفنگ دی۔ کابینہ نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیاں و سائل کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں، آبادی میں مسلسل اضافہ بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اجلاس میں اسکول اور کالجز کے نصاب میں موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کو شامل کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے بنائی گئیں پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

کابینہ میں جنگی بنیاد پر رین ہارویسٹنگ کی منصوبہ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اسلام آباد میں منصوبے کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اجراکرنے کی تجویز زیرغور آئی۔

کابینہ نے متفقہ طور پر وفاقی وزیر شیری رحمٰن کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا متوقع مسائل کا بخوبی ادراک ہے، اس مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے دیت کی کم از کم حد 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر کرنے کی منظوری دی۔ منظور کی گئی دیت کی کم از کم مالیت تقریباً43 لاکھ روپے سے اوپر بنتی ہے۔

کابینہ نے ای سی سی کے اجلاس میں لئے گئے مندرجہ ذیل فیصلے کی توثیق کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے سی سی ایل سی کے اجلاس میں لیے گئے مندرجہ ذیل فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

Comments

- Advertisement -