جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کا گندم کی امدادی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےگندم کی امدادی قیمت میں مزیداضافےکامطالبہ مسترد کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم نے کہا مہنگائی کو ہر صورت میں قابو کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو ا، جس میں ملکی و سیاسی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نےگندم کی امدادی قیمت میں مزید اضافےکا مطالبہ مسترد کردیا اور گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں مہنگائی کے مسئلے پر تفصیلی بحث کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا مہنگائی کو ہر صورت میں قابو کیا جائے۔

اجلاس میں انتہا پسندی ،تشدد کیخلاف بیانیے پرعملدرآمد سے متعلق قومی کمیشن اور سعودیہ کیجانب سےڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کےآغازکی منظوری دی گئی۔

کابینہ کوسبسڈیز اورگرانٹ کےحوالےسےبریفنگ بھی دی گئی جبکہ ٹی ڈیپ کورجسٹریشن کیلئےرجسٹرانٹ باڈی نوٹیفائی کرنے ، وزارت داخلہ کومختلف کیسوں میں تحقیقات کیلئے اجازت دینے کی منظوری دے دی۔

سینڈک میٹلزلمیٹڈ بورڈ میں ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں اور فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کیلئے نامزدگیوں کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ 28 اکتوبر کے ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ توانائی کمیٹی کے29اکتوبرکےفیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں