اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے ایف 9 پارک کو گروی رکھ کر قرض کے حصول کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کلب گروی رکھنے کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے ملکی مجموعی اقتصادی صورت حال پر غور کیا۔
وزیراعظم نے ایف 9 پارک کو گروی رکھ کر قرض کے حصول کی تجویز مسترد کر دی اور کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرض کیلئےقومی املاک گروی نہیں رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری خزانہ سے استفسار کیا عوام کیلئےبنایاگیاایف9پارک گروی رکھنےکی تجویز کیوں آئی؟ سیکرٹری خزانہ نے سکوک بانڈز سے متعلق بریفنگ میں کہا یہ اسلامی بانڈ ہے، ماضی کی غلطیاں درست کرنے کیلئے اسکوک بانڈز کا اجراکرنے کا سوچا، یہ صرف علامتی ہے، عملی طور پر سے فرق نہیں پڑتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ اسکوک بانڈ کیا ہوتا ہے، عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیئے ، پاک کو علامتی طورپر گروی رکھنے سے غلط تاثر گیا، یہ عملی طور پر گروی رکھنانہیں ہوتا تووزیراعظم ہاؤس گروی رکھ دیتے۔
سیکرٹری خزانہ نے کہا سکوک بانڈز کیلئے زمین کی ویلیوبھی دیکھناپڑتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی عوام کیلئے بنایا گیا پارک گروی نہ رکھا جائے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایف 9پارک کےبجائےاسلام آبادکلب گروی رکھنے کافیصلہ کرلیا ، وزارت خزانہ اسلام آباد کلب کےعوض سکوک بانڈ کے اجرا کی سمری پیش کرے گی، جس کے بعد کابینہ اسلام آبادکلب کےعوض سکوک بانڈزکےاجراکی منظوری دےگی۔