اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی گئیں ، کل سے 12 ستمبر تک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کوروناکی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کل سے 12ستمبرتک نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی ہیں، کل سے12ستمبرتک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جمز اور آؤٹ ڈورڈائننگ پر بھی کل سے 12 ستمبر تک پابندی عائد ہوگی۔
خیال رہے نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبر دار کیا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کےامکانات بڑھ رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی اسپتال اور انتہائی نگہداشت کےمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سےسب سےزیادہ ہے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔